فردوس عاشق اعوان نےاپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ہر شہری عزیز ہے، مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کررہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ افسوس کہ مریم نواز نے مچھ کے شہداء سے اظہار ِیکجہتی کے موقع پر بھی وزیراعظم عمران خان پر بے جا تنقید کرکے اپنا وطیرہ نہیں بدلا۔ مسلم لیگ (ن) لاشوں پر سیاست چمکانے کی پرانی عادی ہے۔ مریم نواز کوئٹہ کے شہداء کی لاشوں پراس روایت کو زندہ رکھنے سے گریز کریں۔
معاون خصوصی کامزید کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین مریم اور بلاول سے پی ڈی ایم کے کارکنوں میں چھپے آستینوں میں سانپ کا ضرور پوچھیں، جنہوں نے ہمیشہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سوچ کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا