غیر ملکی قوتوں کے کہنے پر پی ڈی ایم ملک میں افراتفری پھیلا رہی ہے: وزیر خارجہ

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر ملکی قوتوں نے ملک میں افراتفری پھیلانے کا ٹاسک پی ڈی ایم کو دیا ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں استعفوں سمیت بہت سے معاملات پر اختلافات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کا ٹو لااب ہچکولے کھا رہا ہے انہیں واپس جانے کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے لیکن اب ان کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا پورا پورا حساب دینا ہوگا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *