ذرائع کے مطابق گزشتہ روز غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کرکے بھارت جانے والی دو بہنیں پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقہ عباس پور میں زبیر نامی شخص کی دو بیٹیاں لائبہ زبیر اور ثناء زبیر گزشتہ روز غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کرکے بھارت کی طرف چلی گئی تھی اور ان کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا تھا۔
تاہم ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں بہنوں کو بھارتی حکام نے آج راولا کوٹ پو نچھ کراسنگ پوائنٹ سے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔