دنیا کے سامنے بھارت ایک مرتبہ پھر زلیل ہو گیا

دنیا کے سامنے بھارت ایک مرتبہ پھر زلیل ہو گیا

بھارت کو ایک دفعہ پھر دنیا کے سامنے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے متعلق پاکستانی ڈوزئیرکا جواب دنیا کو نہیں دے سکا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیر کے متعلق پالیسی کو او آئی سی نے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے اور کشمیر کے متعلق پالیسی کو بھارت میں بھی مسترد کیا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہبھارت کلبوشن یادو کا کیس عالمی عدالت میں لے گیا لیکن وہاں بھی ناکام رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دفاعی پوزیشن میں چلا گیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو آئی سی جے کے فیصلے کی وجہ سے دو مرتبہ کونسلر رسائی فراہم کی گئی تھی تیسری مرتبہ بھارت یہ سہولت نہیں لے رہا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *