اب نیب کا بھی احتساب ہوگا، بڑا اعلان کردیا گیا

اب نیب کا بھی احتساب ہوگا،  بڑا اعلان کردیا گیا

ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کے خلاف تحقیقات کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سول سوسائٹی اور ہیومن رائٹس کے کارکنان ے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے خلاف انویسٹیگیشن ہم کریں گے، نیب کے تمام افسران کی ڈگریاں چیک کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی طرف سے کی جانے والی باتوں پر آپ لوگ ہنستے ہیں۔ نیب کی عزت نہ بیوروکریسی میں ہے نہ عدلیہ میں اور نہ ہی سیاست میں ۔ نے اگر مجھ پر یا میرے ساتھیوں پر حملہ کیا تو اس کو پوری دنیا کے سامنے ایکسپوز کر دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ چکا ہوں، جلد آرمی چیف کو بھی خط مل جائے گا، نیب نے ظلم کیے ہیں، نیب کی تحویل میں لوگ مرے ہیں، نیب کے چہرے سے نقاب اتارنے کے لیے ایک ایک سینیٹر متحد ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ کوئی نیب کا احتساب کرے گا، نیب کی طرح چھپے کمرے میں انوسٹیگیشن نہیں کریں گے، جب ان کی انوسٹیگیشن ہوگی تو آپ سب بیٹھیں گے۔

کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہسینیٹ اجلاس ہر صورت ہوگا، سینیٹ آف پاکستان نیب کے آمدنی سے زائد اثاثہ جات چیک کرے گا، نیب کی حراست میں جتنے لوگوں کی اموات ہوئیں سب سامنے لائیں گے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب نے جہاں جہاں انویسٹمنٹ کی ہمیں معلوم ہے ، لوگ مجھے کال کرکے نیب کے خلاف جہاد کرنے کا کہتے ہیں، جس کے ساتھ نیب کی طرف سے ناانصافی ہوئی اس کو ہیومن رائٹس کمیٹیز میں بلایا جائے گا نیب کا اصل چہرہ عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہنیب کےاختیارات سے تجاوز پروزیراعظم، حکومت اور اپوزیشن سے رابطہ کروں گا، حکومت اور اپوزیشن کی مفاہمت سے نیب کی سرگرمیوں پر پابندی لگائیں گے۔ پورے پاکستان کو گرفتار کرنا ہے تو کر لیں اب اس سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *