پاکستان سٹیل ملز کے4 ہزار 544ملازمین کو برطرف کردیا گیا

پاکستان سٹیل ملز کے4 ہزار 544ملازمین کو برطرف کردیا گیا

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےپاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 544 ملازمین کو برطرف کردیا۔

ترجمان اسٹیل ملز کے مطابق جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے ان میں پے گروپ 2، 3، 4 کے ملازمین کے علاوہ جونیئر آفیسرز (جے اوز) اسسٹنٹ منیجرز ، ڈویژنل منیجر، ڈی سی ای، ڈی جی ایم اور منیجرز بھی شامل ہیں۔ میڈیا کے مطابق ملازمین کو بذریعہ ڈاک برطرفی کے خطوط ارسال کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسٹیل مل کے اسکول و کالج کے اسٹاف کو برطرف نہیں کیا گیا اور ڈیپارٹمنٹس کے کارپوریٹ سیکرٹریز کو برطرف نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں سال 9 جون کو وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفی کے لئےاقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تجویز کی منظوری دی تھی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے 3 جون 2020 کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار سے زائد ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کرنے کی سفارش دی گئی تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *