سوڈان کے سابق وزیراعظم کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے

سوڈان کے سابق وزیراعظم کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوڈان کے سابق وزیراعظم کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 84 سالہ صادق المہدی گزشتہ تین ہفتوں سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جمعرات کے روز انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم صادق المہدی کے اہلخانہ نے گزشتہ ماہ ان کےکورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد وہ چند روز سوڈان میں ہی زیر علاج رہے مگر طبیعت بگڑنے پر انہیں یو اے ای منتقل کیا گیا۔

سابق وزیراعظم کی جماعت اُمہ پارٹی کا کہنا ہے کہ صادق المہدی کو جمعہ کے روز سپرد خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے۔ دنیا کی بہت سی نامور شخصیات کو نا وائرس کے وائس انتقال کر چکی ہیں جن میں سے ایک سوڈان کے سابق وزیراعظم بھی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *