ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو کورونا کی صورتحال سمیت صوبے کے انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبےکے سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی اور وزیراعظم کو کوروناوائرس کی صورتحال اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تفصیلات بتائی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو روزگار سکیم، انصاف میڈیسن کارڈ اور باہمت بزرگ پروگرام کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے کے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صوبہ پنجاب کے لئے سردار عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی چنا تھا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کبھی کابینہ میں بہت بار تبدیلیاں کی ہیں مگر صوبہ پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار کو ہی برقرار رہنے دیا ہے۔
آج وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سردار عثمان بزدار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبہ پنجاب کی بہتری اور ترقی کے متعلق بات چیت کی گئی۔