کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند

میڈیا کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں شدید اضافہ ہواہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح بیاسی فیصد تک جاپہنچی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ26 نومبر سے اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم کاکہنا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھیں جائیں گے اور 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جس کےبعد 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر پہلی لہر کے مقابلے میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور ڈاکٹرز اور سائنسدانوں کی رائے کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری لہر بلیئر کے مقابلے میں بہت زیادہ خطرناک ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *