نو منتخب امریکی صدر نے انتھونی بلینکن کو وزیر خارجہ کا عہدہ سونپ دیا

نو منتخب امریکی صدر نے انتھونی بلینکن  کو وزیر خارجہ کا عہدہ سونپ دیا

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے انتھونی بلینکن کو وزیر خارجہ کا عہدہ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انتھونی بلینکن وزارت خارجہ میں سینئر عہدے پر کام کرچکے ہیں اورعالمی معاہدوں کی پاسداری کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نو منتخب وزیر خارجہ انتھونی بلینکن براک اوبامہ کے دور میں نائب وزیر خارجہ سمیت نائب قومی سلامتی مشیر کی حیثیت سے اپنی سروسز دے چکے ہیں۔

وہ اس وقت کے نو منتخب امریکی صدرکے ساتھ قومی سلامتی مشیر کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی اور اب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اپنی مرضی کی کابینہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسی وجہ سے صدر جوبائیڈن نےانتھونی بیلنکن کو وزیر خارجہ کے طور پر چنا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *