مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اور  میاں شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں۔

انٹرنیشنل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی والدہ کی طبیعت اکتوبر کی ابتدا سے ناسازتھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے آج ان کا انتقال ہوگیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا انتقال لندن میں ہوا ۔ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کےانتقال کی اطلاع مسلم لیگ ن کے رہنماعطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر دی۔

شریف فیملی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائے گی اور ان کا جسد خاکی کل پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا تاہم نواز شریف کے میت کے ساتھ پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام تر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *