ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ اور عالم دین اسلام علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں اد5ا کر دی گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی شب وفات پا گئے تھے، انہیں طبعیت ناساز ہونے پر شیخ زاید اسپتال شفٹ کیا گیا لیکن ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر چکے تھے جبکہ ان کی بیماری سے متعلق کوئی ہسٹری سامنے نہیں آئی۔
علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان کےگراؤنڈ میں ادا کی گئی، ان کی نماز جنازہ میں ٹی ایل پی کے کارکنوں اور عقیدت مندوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی پاکستان کے نامور علماء اسلام میں شمار ہوتے تھے۔ علامہ خادم حسین رضوی ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ناموس رسالت کی خاطر جان دینے والوں میں سے ایک تھے۔