پنجاب میں شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی ، صحت نمائندہ حکومت پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی ، صحت نمائندہ حکومت پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد کر دی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ،شادی، بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہو گی اورتقریبات میں افراد کا مجمع زیادہ سے زیادہ 300 تک ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ عوامی اجتماعات میں 300 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کھلی جگہ پر تقریبات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا،تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا بھی لازم ہو گا،پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے ہو گا،31 جنوری تک لاگو رہے گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر پاکستان میں تمام تر تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے اور تمام تر تجارتی معاشی اور دوسری سرگرمیوں کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مکمل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *