تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کردیا جاۓ: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی تجویز

تعلیمی اداروں کو  24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کردیا جاۓ: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی تجویز

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اپنی تجاویز صوبوں کو بھجوادیں۔

وفاقی وزارت تعلیم شفقت محمود نے تجویز دی ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کردیا جاۓ۔

واقعی فاقی وزیر کی جانب سےتجویز دی گئی ہے کہ 24نومبر سے پرائمری اسکولز، 2دسمبر سے مڈل اسکولز اورپ 15 دسمبر سے ہائر سیکنڈری اسکولز بند کیے جائیں۔

شفقت محمودکی جانب سےتجویز دی گئی ہے کہ اساتذہ اداروں میں حاضری یقینی بنائیں اور آن لائن ایجوکیشن کیلئے تیاری کی جائے، مقامی طور پر ٹیلی اسکول، ریڈیوسمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔

ان کی طرف سے یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھا دیا جائےاور میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جون 2021 میں لیے جائیں۔

وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23نومبر کو ہوگی، اس اجلاس میں صوبے اپنی تجاویزپیش کریں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *