پاکستان: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

پاکستان: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

ذرائع کے مطابق پنجاب کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی ہے۔ائیر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق لاہورکی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 368 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک جا پہنچی ہے جس سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے جہاں صنعتی شہر فیصل آباد کی فضا میں آلودہ ذرات کی تعداد لاہور سے بھی زیادہ 406 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی بھی دنیا کےبڑے آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جس کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 197 پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

فضا آلودہ ہونے کے سبب ائیر انڈیکس نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے، گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھنے اور بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *