عالمی برادری پاکستانیوں کے قتل کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے: عمران خان

عالمی برادری پاکستانیوں کے قتل کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے: عمران خان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے جس کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کو دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگردی، مالی و مادی مدد اور براہ راست مداخلت کی تفصیلات دنیا کو دی ہیں اور ثبوت ہوتے ہوئے دنیا لاتعلق یا خاموش نہیں رہ سکتی۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ امید ہے دنیا بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر مجبور کرے گی اور عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کردار اداکرے گی۔

پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کردیے

وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری پاکستانیوں کے قتل کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری بہادر ایجنسیاں عوام کی حفاظت کیلئے تعاون کرتی رہیں گی، کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور ہم اپنے پورے قومی عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کرتے رہیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *