گلگت بلتستان کے متعلق چین نے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا

گلگت بلتستان کے متعلق چین  نے بھارتی  بیان کو مسترد کر دیا

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق چین نے واضح موقف پیش کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ ونبنگ نے کہا کہ مسلہ کشمیر پر چین کا موقف بالکل واضح اور اٹل ہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ چائنہ اور بھارت کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر کافی گرماگرمی رہ چکی ہے۔ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کی جانب سے بھارتی فوجوں کی کافی درگت بنائی جا چکی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *