واشنگٹن:امریکی صدارتی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،اب تک آنے والے نتائج کے مطابق جوبائیڈن کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے،جوبائیڈن 238ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں اورڈونلڈ ٹرمپ 213الیکٹورل ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں جبکہ مزید ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
الیکٹرول ووٹ کے مطابق ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ کو 210اور جوبائیڈن کو 237الیکٹورل ووٹ ملے ہیں ،امریکی اقتدار پر قابض ہونے کیلئے 270ووٹ درکارہیں ۔
بیشترریاستوں کے نتائج آگئے،کہیں ٹرمپ آگےہیں تو کہیں جوبائیڈن پیچھے ہیں،کینٹکی،انڈیانا،ساؤتھ کیرولینا،ٹینیسی،الاباما،میسی سیپی،اوکلاہوما اور ویسٹ ورجینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا۔
نیوہیمپشائر،ورمونٹ،ورجینیا،الی نوائس،میری لینڈ،ڈیلاویئر،نیوجرسی،کنیکٹی کٹ اورمیساچوچٹس سے جوبائیڈن کی فتح ہوئی،کئی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکہ میں الیکشن کا میدان خوب گرم ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن اپنے اپنے الیکشن تحریک میں سرگرداں ہیں۔