ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے دو نومبر کوریوینو عوامی خدمت کچہریاں دوبارہ سے پنجاب بھر میں لگانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ متعلقہ افسران صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے،صوبےبھر میں عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹائے جائیں گے ،ریوینو سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ہو سکے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عوام کے ایشو متعلقہ افسران موقع پر حل کریں گے،عوام کی خدمت ان کا نصب العین ہے، اور تمام افسران عوامی توقعات کو پورا کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عوام کے لیے ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریاں بنائے گئی تھیں۔
تحقیق کے مطابق ان کھلی کچہریوں کی وجہ سے عوام کے بہت سے مسائل حل ہوچکے ہیں اور ان کا نتیجہ کافی مثبت ثابت ہو رہا ہے۔