افغانستان کے دو مختلف علاقوں میں دھماکے: متعدد افراد جاں بحق

افغانستان کے دو مختلف علاقوں میں دھماکے:  متعدد افراد جاں بحق

جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں بم حملے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ہلمند کے گورنر آفس کے ترجمان عمر زواق کا کہنا ہے کہ لشکر گاہ شہر میں ایک سڑک کنارے نصب بم ایک گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس سے 7 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ ہلاک ہوئے ۔

اس حملے کی ذمہ اری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

دوسری جانب افغان صوبے قندز میں گراۓ گئے مارٹر گولے گورنر آفس کے باغیچے میں آکر گرے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

گورنر آفس کے ترجمان عصمت اللہ مراد کا کہنا ہے کہ طالبان شر پسندوں نے گورنر کے دفتر کو نشانہ بنایا۔

اس حملے میں گورنر کے 4 حفاظتی اہلکار ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

طالبان نے تاحال اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *