ماضی میں جنوبی بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا : وزیراعظم عمراان خان

ماضی میں جنوبی بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا : وزیراعظم عمراان خان

وزیراعظم کی زیرصدارت جنوبی بلوچستان کےلئے ترقیاتی منصوبوں پراجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف، وفاقی وزراء اورمعاونین نے شرکت کی۔

اجلاس میں جنوبی بلوچستان پسماندہ کے علاقوں کےلئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور پسماندہ اضلاع کےلئے تجویز کردہ ترقیاتی پیکیج پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان پچھلے ادوارمیں نظراندازرہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی بلوچستان کے لوگوں کوغربت اورپسماندگی کا سامنا رہا۔ بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ خطہ ملک کے باقی علاقوں کی طرح ترقی کرے گا ۔گوادر بندرگاہ خاص اہمیت کی حامل ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو قدرت کی جانب سے بہت مالامال کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان میں ہر قسم کے قیمتی پتھر سیمنٹ بنانے والے پتھر ماربل والے پتھر پائے جاتے ہیں۔ اور بہت سے قیمتی معدنیات جیسے لوہا چاندی سونا تمام بھی بلوچستان کے پہاڑوں سے حاصل ہوتے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *