کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرملک بھر میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرملک بھر میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

ذرائع کے مطابق این سی اوسی نے ملک بھرمیں شاپنگ مالز،دکانیں،مارکیٹیں، شادی ہالز اورریسٹورنٹس رات 10بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔این سی او سی کی جانب سے صوبوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تعلیمی اداروں کے متعلق بھی حکمت عملی بنائی گئی۔

اجلاس میں ماسک پہننالازمی قراردیتے ہوئےفیصلہ کیا گیا کہ شاپنگ مالز،دکانیں،مارکیٹیں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے کر دیے جائیں۔ تفریح گاہیں اور پارک بھی شام چھ بجے بندکرنےکی ہدایت کی گئی۔

این سی اوسی نے کہا کہ صوبے فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کےلئے سخت اقدامات کریں۔گھرسے باہرنکلتےوقت فیس ماسک لازمی پہنیں۔حکومتی اور نجی سیکٹرزکے تمام دفاترمیں کام کرنے والوں کےلئے ماسک پہننا لازمی ہے۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے کہا ہے کہ 11 شہروں میں 4374مقامات پرمائیکرولاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد،ملتان،کوئٹہ، حیدرآباد، پشاور،کراچی ،میر پور، گلگت اور مظفرآباد میں کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *