ترکی میں زلزلے کے جھٹکے ،عمارتیں مہندہم

ترکی میں زلزلے کے  جھٹکے ،عمارتیں مہندہم

انٹرنیشنل ذرائع کے مطابق ترکی کے مغربی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیاجارہا ہے، متعلقہ علاقے میں منی سونامی طرز کی صورتحال ہے۔

ترکی کے مغربی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے۔زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی سولہ اعشاریہ پانچ کلومیٹر تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں اور جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔رسیکیو سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے یونان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں میں پاکستان اور دیگر ممالک میں زلزلے آتے رہے ہیں جن کی وجہ سے بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

زلزلے آنے کی اصل وجہ زمین کے اندر پائی جانے والی پلیٹس ہیں جن کی موومنٹ سے زمین پھیلا شروع کردیتی ہے اور زلزلے آتے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *