مقبوضہ کشمیر کی حالت نازک ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر کی حالت نازک ہے:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں روز انسانیت سسک سسک کر مر رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر پر ایک آہنی پردہ اوڑھا دیا گیا ہے جس کے نیچے شدید گھٹن ہے۔

وزارت خارجہ میں مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، وزیر اطلاعات شبلی فراز، پارلیمانی سیکریٹری خارجہ امور عندلیب عباس،غیرملکی سفیروں نے شرکت کی۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر اور انسانیت کو آپ کی توجہ کی ضرورت ہے۔آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی دہشتگردی پوری دنیا کو چیلنج کر رہی ہے۔ذمہ دارانہ آوازوں کو اس دنیا کو بچانے کےلیے آگے بڑھنا ہو گا۔

وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام 27 اکتوبر کے سیاہ دن کو مختلف طریقے سے منا رہے ہیں۔آج کے دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی افواج اتاریں تاہم ان کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک شجاع قوم سے ٹکرا رہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی قابض افوج نے کشمیر کے خلاف ایک جعلی الحاقی دستاویز پر جارحیت کی۔

وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانیت روزانہ سسک سسک کر مرتی ہے۔دفتر خارجہ آپ کے پیغام کو اقوام متحدہ، عالمی پارلیمانوں اور اقوام عالم میں لے کر جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *