امریکی ڈالر مزید مندی کا شکار؟ روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر و قیمت میں کمی

امریکی ڈالر مزید مندی کا شکار؟  روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر و قیمت میں کمی

ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 37 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر 37 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 162 روپے 86 پیسے سے کم ہوکر 162 روپے 49 پیسے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز ڈالر 62 پیسے کی کمی سے 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہا ہے مگر گزشتہ چند دنوں کے دوران ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے کو آئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں جتنی کمی ہوگی اتنی ہی ملکی معیشت کو بوسٹ ملے گا اور مزید تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *