منی لانڈرنگ نے ملک کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا: عمران خان

منی لانڈرنگ نے ملک کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا:  عمران خان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج مشیر پارلیمانی امور بابراعوان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملکی حالات اور آئینی معاملات پر غور کیا گیا۔

اس ملاقات کے دوران بابر اعوان نےپارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کا اس ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ ادارے قوم کو پیارے ہیں ملک کو استحکام کی راہ پرڈال دیا ،قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کیخلاف بیانیہ کسی صورت ملکی اور قومی مفاد میں نہیں،عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھرپوردفاع کیا جائےگا ، بہتر معاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کئی بار خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بھی اپوزیشن کو این آر او نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ اپوزیشن جانب سے جو قوم کا پیسہ لوٹا گیا اسے وہ پاکستان میں لے آئیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *