اے پی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ میں صف ماتم بچھ گیا تھا: ترجمان مسلم لیگ ن

اے پی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ میں صف ماتم بچھ گیا تھا: ترجمان مسلم لیگ ن

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شیر کے ٹوئٹر پر گرجنے سے سلیکٹڈ حکومت تھر تھر کانپ رہی ہے،اےپی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی ہے، سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاون شروع ہو گیا،کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاون شروع ہو گیا ہے،کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں،سلیکٹڈ حکومت شیر کے ٹوئٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے، ’اے۔پی۔ سی‘ شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج سلیکٹڈ حکومت کی گیدڑ دھمکیاں میڈیا پر اثر انداز نہیں ہوں گی ،آزادی صحافت اور شہری آزادیوں کیلئے برسر پیکار میڈیا کا بھی آج امتحان ہے،کوریج رکوانے کے فسطائی اور آمرانہ ہتھکنڈے اب حکومت کخلا ف عوامی نفرت کا سیلاب نہیں روک سکتے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ قوم کا جذبہ بتا رہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم کون ہے، سلیکٹڈ حکومت پر ہفتے اور اتوار کی شب قیامت کی رات تھی،سلیکٹڈ ،کرپٹ ، نا اہل، آٹا اور چینی چور حکومت کخلایف پورا پاکستان متحد ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *