اسلام آباد: ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر اب بھی خاموش رہے تو خاموشی ظلم بن جائے گی،حکومت کو اندھی اور غیرمشروط سپورٹ ملی،اس کے باوجود یہ تاریخی ناکام حکومت ہے،احتساب کے نام پر اندھا انتقام لیا جارہا ہے۔
میاں شہباز شریف نے اے پی سی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگست2018کوسلیکٹڈوزیراعظم نےدھاندلی کی تحقیقات کرانےکاکہا،وزیراعظم نےایوان میں پارلیمانی کمیٹی بنانے کااعلان کیا،کمیٹی کے معاملےپرایک انچ کی پیشرفت نہ ہوئی۔
شہبازشریف نے کہا کہ الیکشن کے دوران این ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا،یہ کہتےتھےروپیہ گرتا ہےتوسمجھ لیں حکمران فلاں ہے،بجلی مہنگی ہوتی ہےتو حکمران فلاں ہے،آج ملک میں مہنگائی آسمان سےباتیں کررہی ہے،انتخابات میں سیاسی انجینئرنگ ہوئی،روپےکی قدرگرنے کا فائدہ چینی ایکسپورٹرزکوپہنچایاگیا،قیمتیں بڑھاکرپہلےبرآمد کی گئی،اب مہنگی چینی درآمدہورہی ہے، گندم کی فصل تیار ہےتو برآمد کی جارہی ہے۔
ن لیگ کے صدر نے مزید کہا کہ حکومت نے تاریخی قرضے لئے،10سال کےقرضےایک طرف اور2 سال کے ایک طرف،ان قرضوں سےملک میں کونساترقیاتی منصوبہ لگایاگیا،انہیں احتساب کرناہوتا تواپنی کابینہ سے شروع کرتے،اربوں کی کرپشن کرنے والے کابینہ میں بیٹھے ہیں،یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔
اپنے خطاب میں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میڈیاکےساتھ حالیہ سلوک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،ماضی کےقرضوں پرحکومت نےکمیٹی بنائی تھی،یہ کمیٹی رپورٹ اب تک کیوں سامنے نہیں آئی،قوم کی نظریں اے پی سی پرلگی ہوئی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ اسکول کےبچوں کےوظیفےختم کردیئے گئے،اسپتالوں میں مفت علاج ختم کردیا گیا،پاک ناموں کوسیاست میں نہیں لانا چاہیئے،ریاست مدینہ کےدعویداروں کواللہ تعالیٰ سےڈرنا چاہیئے،رواں سال تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ نہیں کیاگیا،حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اداروں سےحکومت کوبھرپور سپورٹ ملی،حکومت کواندھی اورغیرمشروط سپورٹ ملی،اتنی سپورٹ کےباوجود یہ تاریخی ناکام حکومت ہے،اگراب بھی خاموش رہےتوخاموشی ظلم بن جائے گی۔
ن لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ ماضی میں چین کیخلاف بیانات دیئے گئے،سعودی عرب کے معاملےکو مس ہینڈل کیا گیا،کشمیرکےمعاملےپروزیراعظم نےخاموشی اختیارکی،یہ حکومت تاریخی دھاندلی کےنتیجےمیں وجود میں آئی،تاریخی ناکامی،تاریخی مہنگائی،تاریخی معاشی بحران ہے۔