ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اس پانچ روزہ مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کومزید 2روزہ مہم میں ویکسین پلائی جائے گی،مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

سندھ میں 5روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے،انسدادپولیوٹیمیں 92لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلارہی ہیں،رضاکاروں کی سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

پنجاب میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کےدوران1کروڑ99لاکھ سےزائدبچوں کو ویکسینیشن کیا جائے گا۔

اس پانچ روزہ مہم کے لیے چالیس ہزار پولیو کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوامیں 6ماہ بعد 5روزہ انسداد پولیومہم شروع ہوگئی،مہم کے دوران 67لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطریں پلائے جائیں گے۔

بلوچستان کے 33اضلاع میں چار روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے،10 ہزار 585ٹیمیں24 لاکھ سے زائد بچوں کوویکسین پلائیں گی۔

اسلام آباد میں 3لاکھ،گلگت بلتستان میں 2لاکھ 39ہزار اور آزاد کشمیر میں 6 لاکھ 69 ہزارسے زائد بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو گا۔

پشاور:خیبرپختونخوامیں آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ،مہم کے دوران 65لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطریں پلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹرکےمطابق کوروناکے باعث 13 مارچ کو انسداد پولیو مہم معطل کی گئی تھی اور اب 6 ماہ کے تعطل کے بعد صوبے بھر میں بیک وقت شروع ہونے والی یہ پہلی پولیو مہم ہے۔

مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 65 لاکھ 40 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے پولیو ورکرز کی 28 ہزار 528 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

ٹیموں میں 25 ہزار410 موبائل،1 ہزار 864 فکسڈ،1ہزار 91 ٹرانزٹ اور 163 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے 6 ہزار 956 ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

مہم کے دوران کورونا سے تحفظ کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *