ذرائع کے مطابق بہاولپور میں 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مدینہ کالونی میں رہنے والے 13 سالہ لڑکے عمران کو ملزمان فرحان اور نادر نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکے کی شکایت پر علاقہ مکین اکٹھے ہو گئے اور دونوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے تھانہ سمہ سٹہ میں لڑکے کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
واضح رہے کہ ملک پاکستان میں چھوٹے بچوں والی لڑکیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے کیس بڑھتے جا رہے ہیں۔
چھوٹے بچوں اور لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت لوگوں کو پولیس کیفرے کردار تک پہنچانے کیلئے خوب اقدامات کر رہی ہے نیز عدالتوں میں بھی ان لوگوں کے خلاف رحم کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔
حال ہی میں ہوئے لاہور کے قریب گجرپورہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کے ملزمان کو جلد پھانسی کا کم سنائے جانے کا امکان ہے۔