پولیس نے وقار الحسن کے بیان پر شفقت نامی شخص کو بھی گرفتار کر لیا

پولیس نے وقار الحسن کے بیان پر شفقت نامی شخص کو بھی گرفتار کر لیا

زرائع کے مطابق پولیس نے مبینہ ملزم وقار الحسن کے بیان پر شفقت نامی شخص کوبھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شفقت کو دیپالپور کے علاقے سے حراست میں لیا گیا اور اس کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ شفقت کی گرفتاری کے لیے مرکزی ملزم وقار الحسن نے پولیس کو اپنے انکشافات بتائے تھے کہ ملزم عابد ملی کے ساتھ شفقت نامی شخص بہت سی وارداتوں میں ملوث ہے۔

وقار الحسن کا کہنا تھا کہ شفقت نامی شخص گجر پورہ موٹروے کے واقعے کے مرکزی ملزم عابد ملی کے ساتھ کافی عرصہ سے وارداتوں میں حصہ لے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے شفقت نامی شخص کو گرفتار کرتے ہیں اس کے جسم سے نمونہ لے کر فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوا دیا ہے۔ فرانزک سائنس ایجنسی اس کے جسم سے لیے گئے نمونے کو اپنے ڈیٹا بینک میں موجود ڈی این اے کے نمونوں سےمیچ کرے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *