تفشیش کے دوران وقار الحسن کے اہم انکشافات

تفشیش کے دوران وقار الحسن کے اہم انکشافات

پولیس ذرائع کے مطابق وقار الحسن نے تفتیش کے دوران بتایا کہ کیس کا مرکزی ملزم عابد ایک عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کر رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد کا دوست ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں وقارالحسن موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث نہیں پایا گیا تاہم ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان اور آئی جی پنجاب نے دو روز قبل روز پریس کانفرنس عابد علی اور وقار الحسن کو موٹر وے زیادتی کیس کا ملزم نامزد کیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق نامزد ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن لاہور میں خود اپنی گرفتاری پیش کی اور پولیس کو بتایا کہ اس کا موٹر وے زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے لاہور کے قریب گجرپورہ موٹر وے پر ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس جرم کے ملزمان نے وقار الحسن اور عابد ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق وقار الحسن اور عابد بہاول نگر کے رہائشی ہیں۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم قرار دیے جانے والے دو ملزمان میں سے ایک نے گرفتاری دے دی تھی۔ گرفتاری دینے والے فرد کا نام وقار الحسن ہے۔ پولیس کے مطابق وقار الحسن نے اپنے بیانات میں بہت سی نئی باتوں کا انکشاف کیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *