ذرائع کے مطابق گجر پورہ موٹروے پر ہونے والے واقعے میں ملوث مجرم عابد علی کے ساتھی شفقت نے ریپ کیس میں ملوث ہونے کا جرم قبول کرلیا۔
شفقت کو وقار الحسن کی نشان دہی پر حراست میں لیا گیا تھا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم شفقت کا ڈی این اے ڈیٹا بینک میں موجود ڈی این اےڈیٹا سے میچ کر گیاہے۔
ملزم شفقت کو دیپالپور سے ملزم وقار الحسن کے بیان پر گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شفقت کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔
مزید یہ کے پولیس گجرپورہ ریپ کیس حل کرنے کیلیے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے لیکن ابھی تک مرکزی ملزم عابد کا کچھ پتا نہیں چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے قریب گجرپورہ موٹر وے پر ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے بعد میں وقار الحسن نامی مجرم کو گرفتار کیا تھا جس کے بیانات پر شفقت نامی شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔