ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز اس وقت کرونا کا شکار ہو چکے ہیں اس لیے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔
شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے درخواست کی کہ شہباز شریف کے اہل خانہ میں سے کسی کو بھی طلب نہ کیا جائے جس کے جواب میں جج کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق شریک ملزمان کو پیش ہونا پڑے گا۔
طلبی کے باوجود عدالت نے ریفرنس میں پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور ان کی بیٹی رابعہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ شہبازشریف اور ان کے اہل خانہ پر منی لانڈرنگ کے حوالے سے کیس دائر کیا گیا تھا۔ جس کا فیصلہ کرونا وائرس کی بدولت کافی اخیر کا شکار ہو چکا ہے۔