ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے جنسی درندوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں موٹروے حادثے کے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے دوران کابینہ ارکان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینےکیلئے قانون سازی کا اپیل کردی۔
وفاقی کابینہ کے اراکین کا کہنا تھاکہ جنسی درندوں کوسخت اورفوری سزائیں دیناہوں گی،اس وقت تمام جماعتوں کومل کرقانون سازی کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسےمجرم کسی رعایت کےمستحق نہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے قریب گجر پورہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے دو جنسی درندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے مگر مرکزی ملزم عابد ملی ابھی بھی فرار ہے۔
زیادتی کیس میں ملوث مانے جانے والے مجرم وقار الحسن نے مرکزی ملزم کے ساتھی شفقت کے بارے میں پولیس کو بتایا تھا جس کے بعد پولیس نے شفقت نامی شخص کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔
شفقت نامی مجرم کے جسم سے نمونے لے کر فرانزک لیب میں بھیجے گئے تھے۔ شفقت کی قسم سے لیے گئے نمونے پہلے سے موجود نمونوں کے ساتھ میچ کر گئے ہیں۔