خواتین کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے: وزیراعظم عمران خان

خواتین کا تحفظ  ہماری حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے:  وزیراعظم عمران خان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے قریب گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور پانچ سالہ بچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خواتین کی حفاظت اور تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔کسی مہذب معاشرے میں ایسی درندگی اور حیوانیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیراعظم عمران خان نے زیادتی میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور سزا دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئی جیز سے رپورٹ طلب کرلی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رات کے وقت لاہور کے قریب گجر پورہ موٹروے پر ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی اور اسے ظلم کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون گہری رات کے وقت اپنی کار میں اپنے بچوں کے ساتھ کہیں جا رہی تھی کے رستے میں اس خاتون کی گاڑی خراب ہوگئی۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ درندہ صفت نما انسانوں نے اس خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی ظلم اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ جلد ملزمان کو پکڑنے تاکہ ان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے اور خاتون کو انصاف مل سکے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *