ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے سابق انسپکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے سابق انسپکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد

ذرائع کے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے سابق ملازم خواجہ وسیم کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمدہوۓ ہیں۔

لاہور کے مطابق خواجہ وسیم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور انسپکٹرملازم تھے۔

ملزم کے گھر سے کروڑوں روپے اور پرائز بانڈ بھی برآمد ہوۓ ہیں مگر ابھی تک سابق انسپکٹر آف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اس رقم کے زرائع ثابت نہیں کر پایا۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ادارے کے انٹیلی جنس ونگ کی بڑی کامیابی سے ملزم کے خلاف جاری تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا ہے۔

نیب لاہور کی رپورٹ کے مطابق سابق انکم ٹیکس انسپکٹر خواجہ وسیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اورجس کے باعث ملزم کی اہلیہ کے نام پر بھی 19 کروڑ سے زائد کیش و پرائز بانڈ ہونے کےشواہد بھی ملے ہیں۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق ملزم خواجہ وسیم نے 2018 میں ایمنسٹی اسکیم کی زد میں کروڑوں روپے وائٹ کیے حالانکہ خواجہ وسیم اسکیم سے مستفید ہونے کا اہل ہی نہیں تھا۔

نیب لاہور نے کہا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں 4 سالوں کے درمیان کروڑوں بیرون ملک بھیجنے کا انکشاف بھی ہوا ہے، ملزم کی جانب سے بیرون ملک سے منتقل ہونے والے سرمائے کے ذرائع ثابت نہ کیے جا سکے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *