ساجد گوندل کے ساتھ واقعہ کیسے پیش آیا؟ ساجد گوندل نے بیان ریکارڈ کروادیا

ساجد گوندل کے ساتھ واقعہ کیسے پیش آیا؟  ساجد گوندل نے بیان ریکارڈ کروادیا

ذرائع کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

ساجد گوندل نے اپنا بیان اسسٹنٹ کمشنر رورل عبداللہ محمود کو ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ان کو چھ افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا اور نامعلوم جگہ پرایک کمرے میں بہت دیر تک بند رکھا۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی طرف سےان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ نامعلوم افراد ان سے کچھ امور پر سوالات کرتے رہے جن کا جواب ساجد گوندل دیتے رہے۔

یاد رہے کہ ساجد گوندل نے جو بیان ریکارڈ کروایا ہے اس بیان میں نامعلوم افراد کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالات نہیں تحریر کیے گئے ۔

واضح رہے کہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل گزشتہ دنوں اچانک غائب ہو گئے تھے۔ ساجد گوندل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کچھ افراد نے اسلحہ کے زور پر ان کو اغوا کیا اور نہ معلوم شفٹ پر شفٹ کر دیاتھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *