پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں بہتری، شیئرز کی خرید و فروخت بلندیوں کو چھو گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت نتائج سامنے آئےاور 100 انڈیکس 353 پوائنٹس اضافے سے42 ہزار 188 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں100 انڈیکس 378 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی بلندترین سطح 42 ہزار 212 جب کہ کم ترین 41 ہزار 834 رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خریدوفروخت15سال کی بلند ترین سطح پر رہی اور حصص بازار میں آج 91 کروڑ 94 لاکھ شیئرزکے لین دین ہوئے اورشیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 26 ارب 54 کروڑ روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 7865 ارب روپے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 15 سال کے بعد شئیرز کی سب سے بلند خریدوفروخت دیکھنے میں آئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *