حکومت کی جانب سےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا

حکومت کی جانب سےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ 15 اکتوبر 2020 سے کام کرنا شروع کر دے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور ورکنگ کے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام اور ان کے مسائل کو شروع سےنظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے جنہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے متعلق اب تک ہونے والی ورکنگ پر بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کیلئے سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور پنجاب گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں بھی ترمیم کی جا چکی ہے، صحت، تعلیم، پولیس، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے محکمےبھی شفٹ کیے جا چکےہیں۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں جدید سسٹم لائےجانے پر غور کیا جارہا ہے جس میں ٹیکنالوجی، ای گورننس، پیپرلیس کلچر شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار طریقے سے آگے بڑھایا جائے اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *