رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرنے ان کو چلنے پھرنےسے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے بائیں پاؤں میں چوٹ لگنے سے فریکچر ہوگیا ہے جس کے باعث انہیں تکلیف کا سامنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے پاوں کا معائنہ کرنے والے آرتھو پیڈک سرجن نے انہیں چلنے پھرنے سے روک دیا ہے۔
مزید یہ کہ ڈاکٹرز نے بلاول بھٹو کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔