صوبائی حکومت کی جانب سے تجارتی اور کاروباری اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا

صوبائی حکومت کی جانب سے تجارتی اور کاروباری اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کرونا کے حوالے سے اعلی سطح کی کمیٹی کے اجلاس میں کاروباری اور تجارتی اوقات کار کو تبدیل کر دیا گیا۔

اعلی سطح کی کمیٹی کے اجلاس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاروباری ادارے صبح 8 بجے سے رات 10بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ کلینک، فارمیسی، کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز پر ان اوقات کار کی پابندی کے حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اعلی سطح کی کمیٹی کے اجلاس کے دوران بازاروں اور مارکیٹوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ان کا کہنا تھا کہ کرونا ختم نہیں ہوا بلکہ کم ہوا ہےاب بھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

اعلی سطح کے اجلاس کیمیٹی کی دیگر پابندیاں نرم کرنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو سفارشات بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان میں کرونا وائرس ختم نہیں ہوا بلکہ اس کی پھیلنے کی شرح میں بہت حد تک کمی آئی ہے۔ ان حالات میں بھی احتیاط ضروری ہے مارک لازمی پہنا جائے اور سماجی فیصلہ برقرار رکھا جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *