صوبائی حکومت کا 21 اگست بروز جمعتہ المبارک کو عام تعطیل کرنے کا اعلان

صوبائی حکومت کا 21 اگست بروز جمعتہ المبارک کو عام تعطیل کرنے کا اعلان

زرائع کے مطابق صوبائی حکومت خیبر پختونخواں نے21اگست بروز جمعۃ المبارک سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد یکم محرم جمعہ 21 اگست اور یوم عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔

واضح رہے کہ تمام تر مسلم ممالک میں یکم محرم الحرام کا دن حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہا کی شہادت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ محرم الحرام کے مہینے کی پہلی دہائی میں بھی شیعہ برادری کی جانب سے مختلف قسم کے جلوس نکالے جاتے ہیں اور اور کربلا کے شہداء کی یاد میں ماتم منایا جاتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *