وفاقی حکومت نے زلفی بخاری کو مزید ایک اور عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے زلفی بخاری کو مزید ایک اور عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے زلفی بخاری کو پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بورڈ کا چیئرمین منتخب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری کو بطور پاکستان ٹورزم کارپوریشن کا چیئرمین منتخب کرنے کی سمری تیار ہوچکی ہے جسے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے تین ممبران کی تعیناتی کے لیے 6 لوگوں کا پینل زیر غورہے جبکہ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کانام بطور سیکرٹری بورڈ تجویز کیا گیاہے۔

یاد رہے کہ زلفی بخاری بطور معاون خصوصی وزیراعظم عمران خان براۓ سمندر پارپاکستانیز اور ہیومن ریسورس فائز ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی تبدیلی کا معاملہ اکثر سامنے آتا رہتا ہے۔ مگر زلفی بخاری واحد وزیر ہیں جن کو تین عہدوں پر فائز کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *