وزیروں اور مشیروں کی دوہری شہریت کی فہرست جاری کردی گئی

وزیروں اور مشیروں کی دوہری شہریت کی فہرست جاری کردی گئی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی اور مشیران کی دوہری شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئیں ۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈر نکلے جب کہ معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف امریکا کے رہائشی ہیں۔

وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدریس کے پاس کینیڈا کی پیدائشی شہریت ہے اور وہ سنگاپور کی مستقل رہائشی ہیں جب کہ زلفی بخاری بھی برطانیہ کے شہری ہیں۔

معاون خصوصی برائے امور توانائی شہزاد سید قاسم بھی امریکا کے شہری ہیں جب کہ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور ندیم افضل گوندل بھی کینیڈا میں مستقل رہائش کا اسٹیٹس رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے امریکی شہری ہونے کا الزام عائد ہے اور ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *