ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں نجی سکول مالکان نے سکول کھول دیے۔
عیدالاضحی سے قبل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے 15 اگست سے اسکولوں کو کھولنے کا اعلان کیا تھا جس پر حکومت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور حکومت نے 15 ستمبر سے اسکولز کھولنے اعلان کیا تھا۔
مگر کراچی میں چند اسکول مالکان نے حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوۓ اسکولز کھول دیے اور باقاعدہ تعلیمی نساب شروع کر دیا ہے۔
اس پر وزیرتعلیم سعید غنی نے ایکشن لیا ہے اور ان اسکولز کی رجسٹریشن کینسل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اسکول مالکان کی جانب سے بات سامنے آئی ہے کہ اسکولز مکمل پروٹیکشن کے ساتھ کھولے گئے ہیں اب بند نہیں کیے جائیں گے۔