وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی آج نیب آفس میں پیشی،

وزیر اعلی  پنجاب سردار عثمان بزدار کی آج نیب آفس میں پیشی،

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی آج نیب آفس میں پیشی ،وزیر اعلی ذاتی حیثیت میں نیب آفس پیش ہوں گے، انہوں نے ایک پیغام دیا جس میں انہوں نےپارٹی رہنماؤں اور وزراء کو نیب آفس آنے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی خبر سامنے آ رہی ہے کہ عثمان بزدار بغیر پروٹوکول نیب میں حاضری دیں گے، انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

وزیر اعلی شراب لائسنس کے اجرا کے متعلق نیب آفس میں دستاویزات پیش کریں گے اور تحریری بیان کے ساتھ سوالات کے جواب بھی دیں گے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دامن صاف ہے وہ اکیلے نیب آفس جائیں گے اور حقائق سامنے رکھیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پارٹی کے رہنماؤں اور دوسرے وزرا کو نیب آفس ان سے منع کیا ہے کیونکہ گزشتہ روز مریم نواز بھی نیب آفس میں پیش ہونے کے لئے گئی تھی لیکن پولیس اور عوام کے درمیان ہنگامہ آرائی کی وجہ سےاپنا بیان ریکارڈ نہیں کروا سکی تھیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *