ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پولیو زور پکڑنے لگا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعدصوبے بھرمیں متاثرہ بچوں کی تعداد 16 ہو گئی۔
تفصیلاتی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی میاں غنڈی میں 20 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے ۔ریکارڈ کے مطابق بچے کے والدین نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا تھا۔
محکمہ صحت کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
وہیں رواں سال اب تک ملک بھر میں 64 بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں چند غیر امن پسند افراد نے پولیو ویکسین پلائے جانے کے خلاف ایک مہم شروع کی تھی جس کی بدولت بلوچستان کے لوگ ان کے جھانسے میں آگئے اور انہوں نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلوانے سے منع کردیا تھا۔
پولیو کے قطرے نہ پلوانے کی وجہ سے بلوچستان میں پولیو کے کیسز سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جن کی تعداد 16 ہو چکی ہے۔