حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا

حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ  سے نوازا گیا

ذرائع کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سےکشمیر کی آزادی کے لیے لڑنے والے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو دہائیوں سے کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے پر نشان پاکستان کے ایوارڈ سے نواز دیا۔

صدر عارف علوی کی طرف سے نوازے گئے ایوارڈسید علی گیلانی کی غیر موجودگی میں ایک حریت رہنما نے وصول کیا۔

واضح رہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی گزشتہ کئی سالوں سے بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف کشمیر کی آزادی کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے انہیں کی بات شاید کا نشانہ بنایا گیا ہے مگر حریت رہنما سید علی گیلانی کے ارادے اٹل ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *