وزیر اعظم عمران خان کی کرونا کے باعث شیعہ برادری سے ایام محرم کے دوران مکمل احتیاط کی اپیل

وزیر اعظم عمران خان کی کرونا کے باعث شیعہ برادری سے ایام محرم کے دوران مکمل احتیاط کی اپیل

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایام محرم کے دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط بہت ضروری ہے، سارے پاکستانی جب باہر جائیں فیس ماسک ضرور پہنیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوۓوزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم کورونا اوائرس میں پورے ملک کوبند کرنے کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف گئے، کورونا کیسز کم ہوگئے ہیں لیکن محرم میں بھی احتیاط کی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو کہناچاہتا ہوں کہ احتیاط کی بہت ضرورت ہے، کہیں بے احتیاطی سے کورونا کیسز نہ بڑھ جائے۔، سارے پاکستانی جب باہر نکلیں تو فیس ماسک ضرورپہن کر جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محرم الحرام کے دوران ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل کریں، ایران میں بھی علماء اعلان کر رہے ہیں کہ ویسے محرم نہیں منانا جیسے پہلے مناتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کےکیسز بہت کم ہوگئے ہیں اور یہ خدا کی رحمت ہے کہ ہمارا ملک کوروناسے مؤثر انداز میں نمٹنے والے ممالک میں شامل ہے لیکن بے احتیاطی کرکے اللہ کی ناشکرے نہ بنیں۔

شجرکاری کے حوالےسے بات کرتے ہوۓ عمران خان کاکہنا تھاکہ آج 35لاکھ پودے ایک دن میں لگائے گئے ہیں، 35 لاکھ درخت لگانا شروعات ہے، درخت اگانا صدقہ جاریہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں ہے، ہم نے اپنے ملک کوصاف کرنا ہے، دریاؤں کا بھی براحال ہے، لاہور میں اتنی آلودگی ہےکہ سردیوں میں سانس نہیں لیاجاتا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *